Cloud Front
Misbah Ul Haq

بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز کو مصباح کے ساتھ معاہدے میں دلچسپی

مصباح الحق کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ طے پا گیا تو وہ 3 میچز کھیلیں گے

سڈنی: بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہے، یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی نے کیا۔پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم طویل فارمیٹ میں بھی ان کا کیریئر غروب ہونے کے قریب ہے تاہم فلک بوس چھکے لگانے کیلیے مشہور سینئر بیٹسمین کی اب بھی ڈیمانڈ ہے۔ اگر ان کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ طے پا گیا تو وہ 3 میچز کھیلیں گے۔