Cloud Front
Shah Rukh Khan

شا ہ رخ خان کا اپنے بیٹے کوانوکھا تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘رئیس’’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اوراسی مصروفیت میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان اکثروبیشتراپنی فیملی کے ساتھ لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر شئیرکرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ساتھ نظر آتیہیں اوراب اداکارنے ابرام کو اپنے فارم ہاؤس پر ایک ‘‘ٹری ہاؤس’’ بنا کردیا ہے۔ شا ہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پربھی بیٹے کے لیے تیارکیا جانے والے ‘‘ٹری ہاؤس’’ کی تصوریں شئیرکی ہیں۔