Cloud Front
Syed Noor

سید نور کی فلم ’’چین نہ آئے‘‘ کی شوٹنگ کراچی میں شروع

فلم جلد مکمل کرنا چاہتا ہوں کراچی ،لاہوراور دیگر شہروں میں عکسبندی ہو گی،ہدایتکار

کراچی: سینئر ہدایتکار سید نور جنھوں نے گزشتہ دنوں کراچی میں اپنی نئی فلم’’چین نہ آئے‘‘ کا آغازکراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا تھا، انھوں نے کل سے کراچی میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغازکردیا جو کراچی کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔سید نور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں فلم کی شوٹنگ آئندہماہ تک کراچی میں جاری رہے گی جس کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں شوٹنگ کا مرحلہ ہوگا، کراچی میں فلم بندی کے دوران فلم میں شامل تمام فنکار حصہ لیں گے۔ سید نور کی اس فلم میں ادکار ندیم، مصطفی قریشی، سحرش خان، شہروز سبزواری، عتیقہ اوڈو، دانش نواز، عادل مراد اور صائمہ نور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔