Cloud Front
Sheikh Rasheed

قطری شہزادہ اور سیف الرحمن ایک ہیں!

خودکش سیاستدان ہوں تابوت ساتھ لیکر پھرتا ہوں، عمران کی قیادت میں ایک دھرنا اور دیں گے،،شیخ رشید
نواز شریف لٹیرے ہیں، موٹروے ، پی ٹی وی اور ریڈیو گروی رکھ کر بیوروکریسی کو تباہ کر دیا
قطری شہزادہ اور سیف الرحمن ایک ہیں،شناختی کارڈ بننے سے قبل ان کے بچے کھرب پتی بن جاتے ہیں، نواز شریف انڈر 19کھیلنے کے عادی ہیں
عدالت عظمیٰ سے ان کی تابوت نکالیں گے، نواز شریف انجام تک پہنچے گا، ہماری عزت بیچنے والے ذلیل و خوار ہوں گے، ان کا منہ ساہیوال کول پلانٹ سے کالا ہو گا، بہاولپور میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب

بہاولپور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف لٹیرے ہیں، موٹروے ، پی ٹی وی اور ریڈیو گروی رکھ کر بیوروکریسی کو تباہ کر دیا، قطری شہزادہ اور سیف الرحمن ایک ہیں۔ شناختی کارڈ بننے سے قبل ان کے بچے کھرب پتی بن جاتے ہیں، نواز شریف انڈر 19کھیلنے کے عادی ہیں، خودکش سیاستدان ہوں تابوت ساتھ لیکر پھرتا ہوں۔ عمران کی قیادت میں ایک دھرنا اور دیں گے، عدالت عظمیٰ سے ان کی تابوت نکالیں گے، نواز شریف انجام تک پہنچے گا، ہماری عزت بیچنے والے ذلیل و خوار ہوں گے۔

ان کا منہ ساہیوال کول پلانٹ سے کالا ہو گا۔ وہ اتوار کو بہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لٹیروں کا سچ عوام کے سامنے آ گیا ہے اور اب ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں ، پی ٹی وی، ریوڈیو اور موٹروے جیسے ادارے گروی رکھ کر بیورو کریسی کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کر کے تباہ کرنیو الوں کا انجام قریب ہے، پاکستان کو یتیموں کا مال سمجھ کر لوٹنے والوں کے بچے چناختی کارڈ بننے سے پہلے ہی کھرب پتی بن جاتے ہیں اور 9سے 19سال کی عمر میں معاہدے کرتے ہیں جبکہ ہمارے بچے بازاروں میں دھکے کھاتے ہیں ا ور شناختی کارڈ بننے سے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کمانے کے لئے محنت کر کے ریاستی جبر کا سامنا کرتے ہیں۔ سیف الرحمن جیسے لوگ ان کیس اتھی ہیں اور اب قوم کے پیسوں کو لوٹنے کے بعد ان کو اپنا پیسہ اور مال ثابت کرنے کے ل ئے جواز ڈھونڈ رہے ہیں اور سیف الرحمن ہی قطری شہزادہ ہیں یہ سارا ڈرامہ اس کا بنایا ہوا ہے تاکہ قوم کے لٹیروں کے اقتدار کو بچانے قانونی جواز فراہم کر سکے

انہوں نے کہا کہ نواز شریف انڈر 19کھیلنے کے عادی ہیں لیکن اب کی بار ان کا سامنا ہم خودکشوں سے ہوا ہے میں ودکش ہوں اور اپنا تابوت کندھے پر رکھ کر پھرتا ہوں ان کی بھی عدالت سے تابوت نکالنے کی کوشش کریں گے۔ آپ ہمارے ساتھ نکلیں گے تو ان لٹیروں کو بچنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ میں سچ بول رہا ہوں گزشتہ چھ، سات سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ چکا ہوں اور آپ کو سچ بتا رہا ہوں کہ ان کا انجام قریب ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس آگے بڑھانے گئے تو اس نے نواز شریف کو چھوڑ کر عمران خان ہی کے خلاف کیس آگے بڑھا دیا یہ ہے ان کی اصلیت کہ کس طرح لٹیروں کو بچا رہے ہیں لیکن فکر نہ کریں موقع ملا تو اس ایاز صادق کی بولتی بند کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ پوری قوم کو نواز ٹولہ لوٹ رہا ہے لیکن سرائیکی بیلٹ میں بے روزگاری اور غربت پورے ملک کی نسبت زیادہ ہے، ہمیں احساس ہے اور ہم اس ملک کے عام غریبوں کے لئے باہر نکل کر لوٹیروں کا احتساب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس بار پانامہ کی صورت میں ان لٹیروں کے خلاف مضبوط ثبوت سامنے آئے ہیں اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے

۔ عمران خان عوام کی ذہن سازی کر رہے ہیں اور ہم اس کی قیادت میں ایک اور دھرنا بھی دیں گے امید ہے عوام کی ذہن سازی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عوام جان لیں ان قومی مجرموں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ہم نے عدالت میں موثر طریقے سے اپنا کیس پیش کیا ہے اور کوشش کریں گے کہ سپریم کورٹ سے ان کے سیاسی تابوت نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری عزت بیچنے والے ذلیل و خوار ہوں گے اور ان کا منہ ساہیوال کے کول پلانٹ سے کالا ہو گا اور جس دن یہ ہو گیا اس دن حقیقی فتح عوام کی ہو گی۔ انہوں نے کارکنوں کے جوش پر کہا کہ فی الحال مولانا فضل الرحمن کو چھوڑ دیں ۔ ڈاکٹروں نے ان کے پتے کاآپریشن کیا ہے ایسی صورت میں ان کے خلاف بول کر ٹینشن دینا مناسب نہیں ۔