Cloud Front
Trump and Putin

روس کے ساتھ اچھے تعلقات کے مخالفین بے وقوف لوگ ہیں: ٹرمپ

دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں، ٹویٹ

واشنگٹن: امر یکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنک کے الزامات لگانے والوں کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں۔امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، ان کے دور صدارت میں روس ماضی کے مقابلے امریکا کا زیادہ احترام کرے گا۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف بے وقوف لوگ ہی امریکا اور روس کے درمیان اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں،

دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ بیان اس وقت آیا ہے جب انٹیلی جنس اداروں نے اپنی اس رپورٹ کے حوالے سے نومنتخب صدر کو بریفنگ دی۔ اس انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے ٹرمپ کو جتوانے کے لیے مدد کی کوشش کی تھی۔انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد ٹرمپ روس پر مداخلت کا الزام لگانے سے باز رہے اور صرف یہ کہا کہ انتخابات کے نتائج اس سے متاثر نہیں ہوئے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے کام کی ان کے دل میں بہت احترام ہے۔نو منتخب صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سررو ہیگ ہونے کی وجہ ڈیموکریٹس کی غفلت کا نتیجہ ہے۔انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا کوئی بری بات نہیں ہے اور ‘صرف بے وقوف اور احمق لوگ ہی اس کو برا سمجھیں گے’