Cloud Front
Dr Samar Mubarak Mand

پاکستان کامیزائل سسٹم دنیامیں تیسرے نمبرپرہے ،ڈاکٹرثمرمبارک مند

پاکستان کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،خطاب

لاہور: پاکستان مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند نے کہاہے کہ امریکہ اورروس کے بعدپاکستان کامیزائل سسٹم تیسرے نمبرپرہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ نصرمیزائل ایسانیوکلیئرمیزائل ہے جوامریکہ کے پاس بھی نہیں، پاکستانی قوم کااصل چہرہ باصلاحیت نوجوان ہیں، ہماراوطن عزیز دنیاکی چھٹی ایٹمی طاقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے اور دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے اب پاکستان کے دشمن کو ہمارے خلاف کسی مہم جوئی سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا۔