Cloud Front
Meera

اداکارہ میرا کا شادی کیلئے14 اگست کے دن کا انتخاب

لاہور: لالی ووڈ کی خوبرو ادارکارہ میرا نے شادی کیلئے 14اگست کے دن کا انتخاب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اسٹار میرا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ رواں سال شادی کرلوں، جس کے لیے میری والدہ نے کچھ رشتے بھی دیکھے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی چاہتی ہوں اگر کوئی اچھا رشتہ مل جائے تو میں شادی کے لیے قیام پاکستان کے دن کا انتخاب کروں تاکہ میں اپنی شادی کے دن کو بھی ہمیشہ کے لیے یادگار بنا سکوں۔