Cloud Front
High Court

لاہور ہائیکورٹ کا مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کا حکم

قومی شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کے لیے جنس کا خانہ بھی بنایا جائے ،عدالت

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے مردم شماری میں خواجہ سراں کو بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں مردم شماری میں خواجہ سرا ؤں کو شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سراؤں کو آئین کے مطابق بنیادی حقوق حاصل نہیں ،خواجہ سراؤں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔جس پر عدالت نے حکم دیا کہ خواجہ سراؤں کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے ۔عدالت نے شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کے لیے جنس کا خانہ بنانے کا بھی حکم دیا ہے