Cloud Front

فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کرگئیں

محمد عرفان کو آسٹریلیا میں ان کی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی

لاہور: چند ماہ قبل ہی والد کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہونے والے قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں، محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ برسبین میں موجود ہیں، محمد عرفان کو آسٹریلیا میں ہی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی تاہم ان کی وطن واپسی سے متعلق ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ قبل ہی محمد عرفان کے والد کا انتقال ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لئے اپیل بھی کی تھی۔