Cloud Front
dangal

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی: عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو اس سے پہلے مسٹر پرفیکٹ کی فلم پی کے کے پاس تھا۔دنگل نے پی کے اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو شکست دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنگل نے پی کے کا 340.8 کروڑ انڈین روپے کا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ریلیز کے 16 دن وہ 341.96 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔عامر خان سال میں صرف ایک فلم کرنے کے عادی ہیں تاہم دنگل ان کی دو سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔