Cloud Front
Australian Ex Captain

مستقبل میں پاکستان کو آسٹریلیا کی دعوت سوچ کر دی جائے، سابق آسٹریلوی کپتان

آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میں طویل اننگز کھیلنے کے لئے تیار رہنا چاہیے، ڈیرن لی مین

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان ا ی این چیپل پاکستان دشمنی میں زہر اگلنے لگے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر نہ کر سکے۔پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں لگاتار بارہ ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے۔اگر اس کارکردگی میں بہتری نہیں آتی تو کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستانی ٹیم کو مستقبل میں آسٹریلیا کی دعوت دیتے وقت سوچنا ہوگا،

کیوں کہ لگ ایسے رہا ہے کہ آسٹریلوی پچوں پر پاکستانی ٹیم کی کار کردگی میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تین صفر سے جیتنے کے بعد آسٹریلوی ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین نے کہا کہ آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میں طویل اننگز کھیلنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم کے خلاف بیٹنگ لائن کو چیلنج سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔سڈنی میں ہم نے135اوورز بیٹنگ کی لیکن بھارت میں ہمیں150اوورز بیٹنگ کرنا ہوگی۔بھارت میں آسٹریلیاکا پہلا ٹیسٹ پونا میں23فروری سے شروع ہوگا۔کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ چار ٹیسٹ کی سیریز بہت مشکل ہوگی جس میں ہم سے توقعات بہت زیادہ ہوں گی