Cloud Front
FIA

خانانی اینڈ کالیا اور ایگزیکٹ کیس: ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی

خانانی اینڈ کالیا کیس ،وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی

اسلام آباد: وزیر داخلہ کی ہدایت پر خانانی اینڈ کالیا اور ایگزیکٹ کیس کی مزید تفتیش کیلیے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی۔ کمیٹی سابقہ تفتیشی افسر سے ملاقات کے علاوہ اب تک ان کیسز میں موجود تمام ریکارڈ اور شواہد اپنی تحویل میں لے گی،

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیز تشکیل

دستیاب شواہد اور سابقہ تفتیشی افسر کی بریفنگ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ چار رکنی کمیٹی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان اہم کیسز کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کی غرض سے تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیا الاسلام،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان پر مشتمل ہے۔