Cloud Front
Hamid Mir

حامد میر پر قاتلانہ حملے پر کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ ،صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے پر کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں معروف صحافی حامد میر پر 2014 میں ہونے والے قاتلانہ حملے پر کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں صدر پاکستان، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری انفارمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اینکر ارشد شریف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے میں ملوث لوگوں کے تعین کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے کمیشن بنایا گیا تھا،

کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ اٹھارہ دسمبر 2015 کو حکومت کو پیش کر دی تھی تاہم رپورٹ کو تاحال منظر عام پر نہیں لایا گیا، درخواست گزار نے صدر پاکستان، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری انفارمیشن کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے اور کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔