Cloud Front
Australia vs Pakistan

ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد پہلے ون ڈے کیلئے شاہینوں کی تیاریاں

اب ٹیم میں صرف پرفارمنس دینے والے رہیں گے ، مکی آرتھر نے الٹی میٹم دیدیا
برسبین: ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد پہلے ون ڈے کے لئے شاہینوں نے تیاری کا آغاز کردیاہے جبکہ کوچ مکی آرتھرنے الٹی میٹم دیدیاہے کہ ٹیم میں صرف پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پانچ میچزکی پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ تازہ دم کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوچ کا پارہ ہائی ہے جنہوں نے خوب پریکٹس کرائی ،پہلے ون ڈے کے لئے کھلاڑیوں کو پلان دے دیا گیاہے۔مکی آرتھرنے کہاہے کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کیلئے کوئی کمفرٹ زون نہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر ہی کھلاڑی ٹیم کا رکن بنے گا۔