Cloud Front
Putin

امریکا نے پو ٹن کے مقربین سمیت پانچ روسی بلیک لسٹ کردیے

بلیک لسٹ کیے گئے افراد میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی بھی شامل

واشنگٹن: امریکی وزارت خزانہ نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے مقربین سمیت پانچ روسی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اثاثہ جات مانیٹرنگ کرنے والے دفتر نے سات افراد کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والے روسی عہدیداروں میں جرائم سے متعلق ایک تفتیش کار اور صدر ولادی میر پوٹن کی مقرب دو شخصیات شامل ہیں۔ ان پر ایک اپوزیشن رہ نما کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پابندیوں کی فہرست میں آنے والی روسی شخصیات میں سابق انٹیلی جنس الیکزینڈر لیٹفیننکو کا نام بھی شامل ہے۔امریکہ میں بلیک لسٹ کی گئی تین دیگر روسی شخصیات میں الیکزینڈر پاسٹریکن، انڈرے لوگوفوی اور دیمتری کوفتون شامل ہیں