Cloud Front
Fawad and Naeem Ul Haq

لندن میں 3 جعلی اکانٹس کھول کر پیسہ ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا گیا، فواد چوہدری

نوازشریف گز شتہ 25سال سے ملکی دولت باہر منتقل کررہے ہیں،تحریک انصاف
70، 80اور90ء کی دہائیوں میں دبئی ، جدہ سمیت بیرون ممالک دولت کی منتقلی کے بے شمار شواہد موجود ہیں ، وزیراعظم کے بچے بھی جھوٹ بولتے پکڑے گئے ہیں، نوازشریف نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ،نعیم الحق
لندن میں 3 جعلی اکانٹس کھول کر پیسہ ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا گیا،حسن نواز 1999 میں طالب علم تھے تو2001 میں ارب پتی کیسے بنے؟ فواد چوہدری کی گفتگو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نعیم الحق اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلے 20سے پچیس سال سے ملکی دولت باہر منتقل کی جارہی ہے،70، 80اور90ء کی دہائیوں میں دبئی ، جدہ سمیت بیرون ممالک دولت کی منتقلی کے بے شمار شواہد موجود ہیں ،نوازشریف کے بچے بھی جھوٹ بولتے پکڑے گئے ہیں،وزیراعظم نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے،حسن نواز 1999 میں طالب علم تھے تو2001 میں ارب پتی کیسے بنے؟ لندن میں 3 جعلی اکانٹس کھول کر پیسہ ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا گیا۔پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دولت باہر منتقل کی جارہی ہے۔

نوازشریف کے بچے بھی جھوٹ بولتے پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تیسری دفعہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی اور جن لوگوں نے درخواستیں دیں وہ حاضر نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکلابھی غیر حاضر تھے جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلانے دلائل مکمل کر لئے تھے اور الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کو فیصلہ سنانا تھا مگر کہا گیا کہ انہیں دستاویزات جمع کیلئے مزید وقت چاہئے۔ آج بھی ان کے وکیل نے دستاویزات کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، جب ریفرنسز جمع کرائے گئے تب دستاویزات کہاں تھے؟نعیم الحق نے کہا کہ جہانگیر ترین ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب اکرم شیخ کی جانب سے تاخیری حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ(ن)کا ریفرنس جھوٹ اور فراڈ پر مشتمل ہے اور وہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ آج تو اکرم شیخ بھی پیش نہیں ہوئے جنہوں نے سپیکر کے پاس ریفرنس دائر کیا۔پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں رحمان ملک کی رپورٹ پر بحث کی گئی ہے۔رحمان ملک کی رپورٹ میں ایک ایک پیسے کا ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں 3 اکانٹس کھول کر پیسہ باہر منتقل کیا گیا ،جن لوگوں کے نام پر اکانٹ کھولے گئے وہ لوگ تھے ہی نہیں۔اکانٹس سے ملین ڈالرزکی ٹرانزکیشن کی گئی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف خاندان اپنی دولت ملک سے باہر منتقل کرتے آئے ہیں۔ ثبوتوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کوئی کسر نہیں رہ گئی ہے۔3 جعلی اکانٹس پاکستان اور لند ن میں کھولے گئے۔