Cloud Front
Shahrukh and Ayshuria Rai

شاہ رخ اورایشوریہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

فلم میں ساحر کے کردار کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے اداکار فواد خان کو لینے کا فیصلہ کیا تھا

ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے فلم میں اکٹھے کام کریں گے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم جو مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی بنا رہے ہیں میں اکٹھے کام کریں گے۔کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں ساحر لدھیانوی کا کردار شاہ رخ خان ادا کریں گے جبکہ ایشوریہ ان کی محبوبہ اور ماضی کی معروف پنجابی شاعرہ امرتا پریتم کے روپ میں نظر آئینگی۔فلم میں ساحر کے کردار کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے اداکار فواد خان کو لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاک بھارت تعلقات میں خرابی کے باعث انہوں نے فواد خان کی جگہ شاہ ر خ خان کوکاسٹ کرلیا۔