Cloud Front
Farooq Sattar

ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقاریر:
کراچی(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قائد ایم کیو ایم سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت چھبیس جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ ملزموں کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔