Cloud Front
Waseen Akram

کراچی کی عدالت نے حاضر نہ ہونے پر سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

سوئنگ کے سلطان پر شہری کی طرف سے گاڑی کو ٹکر مارنے اور جان سے مار دینے کی سنگین دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 17جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیے۔وسیم اکرم کی مدعیت میں بہادر آبا دتھانے میں شہری کی طرف سے گاڑی کو ٹکر مارنے اور جان سے مار دینے کی سنگین دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے مگر ووہ گزشتہ 31سماعتوں سے عدالت میں گواہی کیلئے پیش نہیں ہو رہے۔ آج بھی انکے کیس کی سماعت تھی مگر وہ غیر حاضر تھے جس پر عدالت نے انکے وارنٹ جاری کیے ہیں۔