Cloud Front
maula Jutt remake

مشہور پنجابی فلم مولا جٹ کے ری میک کے لئے تیاریاں شروع

فلم مولا جٹ کے ری میک میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی جلوہ گر ہونگے

کراچی: خواتین کی دلوں کی دھڑکن فواد خان بننے جا رہے ہیں مولا جٹ جبکہ حمزہ علی عباسی ویلن نوری نت بنے گے۔ مولا جٹ کے ری میک کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ مشہور زمانہ ایکشن فلم مولا جٹ کے بغیر نا مکمل ہے۔

معروف اداکار سلطان راہی نے پردے پر مولا جٹ کا کردار نبھا کر کامیابی کی نئی داستان رقم کی۔ وہیں فلم میں نوری نت کا کردار ادا کر کے اداکار مصطفی قریشی بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ لالی وڈ کی اس تاریخ ساز فلم کو بھلانا آسان نہیں اور اس کی یاد آج بھی فلمی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے تبھی تو نوجوان فلمساز بلال لاشاری نے نہ صرف اس فلم کا ری میک بنانے کا اعلان کیا بلکہ اب یہ فلم تیاریوں کے مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں مولا جٹ کا کردار اداکار فواد افضل خان جبکہ نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی نبھائیں گے۔ فلم میں ایکشن سین کے لیے لاس اینجلس سے ایکشن کوریوگرافرز کی ایک ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی فلم مولا جٹ کے تاریخ ساز کرداروں سے کس حد تک انصاف کر پائیں گے۔