Cloud Front
Asim Bajwa

فوجی عدالتوں کی بہترین کارکردگی سے دہشت گردی میں کمی آئی، آرمی چیف

انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رہے گا فوج قومی سلامتی کیلئے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی، کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب
جنر ل قمر جاوید باجوہ کی کروز میزائل کے کامیاب تجربے پرمبارکباد

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ فوجی عدالتوں کی بہترین کارکردگی سے دہشت گردی میں کمی آئی۔ انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رہے گا فوج قومی سلامتی کیلئے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر زکانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔

کانفرنس کے شرکاء نے آپریشن ضرب عضب اور اس کے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آ رمی چیف نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کے تمام اداروں سے تعاون جاری رکھے گی آرمی چیف نے ہدائت کی کہ آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی، کلیئر کرائے گئے علاقوں کو مستحکم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز جاری رہیں گے اور ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ کانفرنس میں ملکی سلامتی صورتحال پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔