Cloud Front
Soha Ali

اداکارہ سوہا علی کا پروڈیوسر پر جنسی زیادتی کا الزام

پروڈیوسر ارشد چوہدری شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کے نام پر کئی لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے، اداکارہ کا الزام

لاہور: اداکارہ سوہا علی نے پروڈیوسر ارشد چوہدری کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست جمع کرائی ہے۔اداکارہ سوہا علی نے سی سی پی او لاہور کے دفتر میں ایک درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پروڈیوسرارشد چوہدری مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں

جب کہ پروڈیوسر نے کہا ہے کہ اگرپولیس کو اس حوالے سے بتانے کی کوشش کی تو وہ ان کے اکلوتے بیٹے کو قتل کردے گا۔سوہا علی نے الزام عائد کیا کہ پروڈیوسر ارشد چوہدری نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کے نام پر کئی لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، حکام نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ سوہا علی کی جانب سے ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے اب تک کسی کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔