Cloud Front
rahat-fateh-ali-khan

فلم ایورڈز میں پاکستانی فنکاروں کے نام آتے ہی بھارت میں تعصب کی لہر پھیلنا شروع

فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب بھارتی فلمساز کا شرکت سے انکار،یسے ایوارڈ شو جہاں پاکستانی فنکاروں کو بلایا جائے وہاں نہ جائیں گے نہ ہی کوئی ایوارڈ وصول کریں، بھارتی فلمساز

ممبئی: بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ایورڈز میں پاکستانی فنکاروں کے نام آتے ہی بھارت میں تعصب کی لہر پھیلنا شروع ہوگئی۔ پاکستانی فنکاروں کے ایورڈ شو میں شریک ہونے پر بھارتی فلمساز نے شرکت کرنے سے ہی انکار کردیا۔چودہ جنوری کو ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان معاون اداکار، کلاسیکی گائیکی کے شہنشاہ راحت فتح علی اور پاپ اسٹار عاطف اسلم بہترین گلوکار اور منفرد آواز والی قرۃ العین بلوچ بہترین گلوکارہ کے مقابلے پر ہیں۔

پاکستانی فنکاروں کی نامزدگی بھی بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی،متعدد بار فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرنے والی ایک بھارتی فلمساز کہتی ہیں ایسے ایوارڈ شو جہاں پاکستانی فنکاروں کو بلایا جائے وہاں نہ جائیں گے نہ ہی کوئی ایوارڈ وصول کریں۔مودی کی جماعت کیسے پیچھے رہتی، فوراً پاکستان مخالفت میں میدان میں کود پڑی، بی جے پی ترجمان شائنا نانا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے پر غور کر رہے ہیں تو پاکستانی فنکار یہاں کیسے آسکتے ہیں۔پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا لوہا تو منوا لیا اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتیوں کا ظرف فن اور سیاست کو لگ رکھ پاتا ہے یا نہیں۔