Cloud Front
naeem ul haq

پانامہ کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، تحریک انصاف

نعیم بخاری نے تمام شواہد اور دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیئے ،امید ہے جلد فیصلہ آئیگا، نعیم الحق
مریم اورنگزیب عمران خان پر کیس کریں ویلکم کریں گے ، آئی سی آئی جے پر بھی کیس کریں ٹھیک پیسے مل جائیں گے اور کرپشن بھی نہیں کرنی پڑے گی ،فواد چوہدری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے مریم اورنگزیب عمران خان پر کیس کریں ویلکم کریں گے ۔ آئی سی آئی جے پر بھی کیس کریں ٹھیک پیسے مل جائیں گے اور کرپشن بھی نہیں کرنی پڑے گی ۔ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے چھاپ رہی ہے عدالت کے سامنے 55 ثبوت پیش کر دیئے اب مزید ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں ۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ تمام شواہد اور دستاویزات پیش کر دیئے ہیں ۔

نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور تمام شواہد و دستاویزات اور تضادات سامنے آ چکے ہیں امید ہے سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی پوری قوم پانامہ لیکس کیس پر متحد ہیں انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف چار سوالات کے جواب دے دیتے تو قوم اس سنگین صورت حال سے دوچار نہ ہوتی ۔ حکومت روزانہ ڈیڑھ سے دو ارب روپے چھاپ رہی ہے حکومت روزانہ 7 سے 9 ارب روپے کے قرضے لے رہی ہیں حکومت 42 ارب روپے اورنج لائن پر خرچ کر رہی ہے معیشت تباہی کا شکار ہے بے روزگاری انتہا کو پہنچی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ ظلم ، تشدد اور کرپشن کے خلاف کھڑی رہے گی ۔ حکومتی ارکان ہر غلط بات کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ مریم اورنگزیب عمران خان پر کیس کریں ہم ویلکم کریں گے بلکہ یہ برطانیہ میں کیس کریں اور آئی سی آئی جے پر بھی کیس کریں ان کو ٹھیک ٹھاک پیسے مل جائیں گے اور ان کو کرپشن بھی نہیں کرنی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بیریئر سرٹیفیکیشن کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ۔

بیریئر سرٹیفکیٹ پرائز بانڈ کی طرح ہوتا ہے جس کے پاس بیریئر سرٹیفیکیٹس ہوں وہی مالک ہوتا ہے قطری شہزادے کو ثابت کرنا ہو گا کہ پارٹمنٹس ان کی مالکیت ہیں اور ان کو اپنی رجسٹریشن ظاہر کرنا ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عدالت کو تمام ثبوت فراہم کر دیئے ہین آج عدالت میں 55 ثبوت پیش کئے اب مزید ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنائیں گی کیونکہ قوم اب مزید اس کیس پر متحمل نہیں رہ سکتی اور تحریک آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور طبیہ تشدد کیس کے متعلق تشویش ہے ۔ تحریک انصاف ظلم تشدد اور کرپشن کے خلاف کھڑی رہے گی۔