Cloud Front
High Court

لاہورہائیکورٹ کا نابینا افراد محمد یوسف اور فیصل مجید کو فارن سروسز میں تعینات کرنے کا حکم

نابینا افراد سے کسی طرح کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کیاجاسکتا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور: لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے نابینا افراد محمد یوسف اور فیصل مجید کو فارن سروسز میں تعینات کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نابینا افراد سے کسی طرح کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ انہیں برابری کے مواقع دئیے جائیں۔ ایسے افراد دوسروں سے بہترکام کرسکتے ہیں پبلک سروس کمیشن کے ررول9کی دفعہ2غیر آئینی ہے۔ درخواست دہندگان کا موقف تھا کہ انہوں نے سی ایس ایس کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی مگر نابینا ہونے کی بناء پر انہیں ملازمت کے مواقع سے محروم رکھا جارہا ہے۔ لہٰذا استدعا ہے کہ انہیں فارن سروسز میں تعینات کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے نابینا افراد کو ملازمت دینے کاحکم جاری کردیا