Cloud Front
Salman Butt

چیف سلیکٹر نے سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا

ٹیسٹ سیریزمیں شکست پرقوم افسردہ اورکرکٹرزپرتنقید کررہے ہیں مگر ہمیں کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے، چیف سلیکٹر

کراچی: چیف سلیکٹر انضمام الحق نیسلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اوپنرکی کارکردگی پر گہری نظر ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سلمان کی واپسی ٹیم میں اچھا اضافہ ثابت ہو گی، انھوں نے کہا کہ عامر اچھے بولر ہیں،

بدقسمتی سے آسٹریلیا میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے، انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست پر قوم افسردہ اور سب کرکٹرز پر تنقید کر رہے ہیں، مگر ہمیں کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے۔ چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی وطن واپسی ٹیم کیلیے دھچکا ہے، ہم نے پہلے ہی متبادل محمد رضوان کو اسکواڈ میں شامل رکھا ہے، اس کے باوجود اگر ٹیم مینجمنٹ نے درخواست کی تو تجربہ کار کامران اکمل کو بھی آسٹریلیا بھیجا جا سکتا ہے