Cloud Front
Sheikh Rasheed

سرکار نے منی ٹریل بتاد ی تو ان کے کیس میں جان ہے ورنہ بے جان ہے،شیخ رشید

آرٹیکل 62,63 پر 12 ارکان کو نااہل کیا گیا یا تو ان کو واپس بلایا جائے ورنہ نواز شریف کو بھی گھر بھیجا جائے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید نے کہا کہ سرکار نے منی ٹریل بتاد ی تو ان کے کیس میں جان ہے ورنہ بے جان ہے، آرٹیکل 62,63 پر 12 ارکان کو نااہل کیا گیا یا تو ان کو واپس بلایا جائے ورنہ نواز شریف کو بھی گھر بھیجا جائے۔پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ میں سرکاری وکیل دلائل دیں گے، میں نے کل وزیراعظم نواز شریف کو بلانے کی استدعاکی تھی۔انہوں نے کہا کہ سرکار بتائے 12 ملین درہم میں کس طرح اتنی برکت پڑی،کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا،کیس میں بڑی جان ہے امید ہے کہ انصاف ہوگا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 پر 12 ارکان کو نااہل کیا گیا یا تو ان ارکان کو واپس بلایا جائے ورنہ نواز شریف کو بھی گھر بھیجا جائے۔