Cloud Front
foreign office

ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پرسختی سے کا ربند ہیں ، پا کستا ن

پرامن مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں،تسنیم اسلم

اسلام آباد : پاکستان کی ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پرسختی سے کا ربندہے، پرامن مقاصد کیلئے جدیدٹیکنالوجی کیحصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں۔یہ بات ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کیوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جو ان دنوں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

ایٹمی عدم پھیلاوسے متعلق ڈائریکٹر جنرل مسٹر ہیم سینگ ووک اس وفدکی قیادت کررہے ہیں، تسنیم اسلم نے کہاکہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پرسختی سے کاربند ہے، تاہم پرامن مقاصد کیلئے جدیدٹیکنالوجی کیحصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں۔بین البراعظمی میزائل نظام سے علاقائی امن اور خطے کو خطرات لاحق ہیں، تسنیم اسلم کا کہنا تھاکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا۔پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کیلئے بامقصد مذاکرات کی پالیسی پرکاربند ہے۔