Cloud Front
PCB

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی،شیڈول جاری

اینٹیگا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین مارچ میں شروع ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانیوالی سیریز 2 ٹی ٹوئنٹی ،3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔دو ٹی 20 میچز 31 مارچ اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔جبکہ ون ڈے میچز 7 ،9 اور 11 اپریل کو ہونگے۔سیریز میں تین ٹیسٹ میچز 22 ،30 اپریل اور 10 مئی کھیلے جائیں گے۔