Cloud Front

ہولی وڈ میں اچھے اسکرپٹ کی تلاش ہے، ہر تیک روشن

ممبئی:‌ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب اداکار ہریتھیک روشن بھی ہولی وڈ کیریئر کے آغاز کے خواہشمند ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے قیاس آرائیاں تھیں کہ ہریتھیک روشن بھی ہولی وڈ میں فلم میں کام کرنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے جب اداکار سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ‘میں ہولی وڈ میں ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں، میں بولی وڈ میں بھی یہی کرتا ہوں، میرے لیے اسکرپٹ سب سے اہم ہے، اور اگر ایسا کچھ ہوتا ہے میں سب کو ضرور بتاوں گا’۔

واضع رہے کہ ہریتھیک روشن کے لکس کو ہولی وڈ کے کامیاب اداکار بریڈلی کوپر سے مشابہہ کیا جاتا رہا ہے، اپنے 17 سالہ بولی وڈ کیریئر میں ہریتھیک روشن نے کئی شاندار پرفارمنسز دی ہیں۔خیال رہے کہ بولی وڈ کے کئی معروف اداکار ہولی وڈ میں اپنی قسمت آزما چکے ہیں، جن میں انیل کپور، اوم پوری، امیتابھ بچن اور عرفان خان وغیرہ شامل ہیں، اور اگر ہریتھیک کو کوئی اچھی اسکرپٹ آفر ہوئی تو یقیناً وہ بھی ان اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔اس وقت ہریتھیک روشن اپنی بولی وڈ فلم ‘قابل’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم رواں ماہ 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی