Cloud Front
zubair gul

اوورسیز پاکستانیز کمشنر پنجاب نے قتل کرانے کی کوشش کی، صدر مسلم لیگ ن برطانیہ

اوورسیز پاکستانیز کمشنر پنجاب نے قتل کرانے کی کوشش کی، لیگی رہنما زبیر گل
ایک خبررساں ادارے کے مطابق مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ان پر ہونے ولا حملہ جس میں وہ شدید زخمی ہوئے وہ قتل کی کوشش کی تھی انہوں نے اورسیزپاکستانیز کمشنر پنجاب افضال بھٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے قتل کرانا چاہتے ہیں، وہ ایک کریمنل شخص ہیں اس کے علاوہ انہوں نے اعلیٰ لیگی قیادت سے بھی کہا کہ انہیں اہم عہدے سے ہٹایا جائے

Afzal Bhatti

واضح رہے گزشتہ دنوں زبیر گل اس وقت شدید زخمی ہوئے تھے جب زبیر گل اپنی صعیف والدہ کے ساتھ موجود تھے تو سکارف پہنے عورت نے دروازے پر دستک دی جب زبیر گل نے دروازہ کھولا تو اس عورت نے گاڑی کی خریداری کے متعلق باتیں شروع کردیں اور اسرار شروع کردیا کہ باہر آکر گاڑی چیک کروائیں۔ جب زبیر گل نے کہا کہ میرے پاس گاڑی کی چابی نہیں تو وہ عورت چلی گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نقاب پوش نوجوان آکر دروازے کے ساتھ چھپ جاتے ہیں۔ اور پھر وہی عورت آ کر دروازہ پر دستک دیتی ہے اور پھر گاڑی کے متعلق باتیں شروع کردیں۔ اسی اثنا میں دروازے کی اوٹ میں چھپے دونوں نوجوانوں نے گھر کے اندر گھس کر ان پر حملہ کردیا اور مار پیٹ شروع کردی۔ جبکہ زبیر گل کی والدہ کی مذاہمت پر ان کو بھی دھکا دیکر نیچے گرا دیا گیا۔

زبیر گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے اندر چلنے والے ان معاملات کے متعلق آگاہ کر دیا تھا اس سے پہلے بھی ان پر حملہ کیا گیا اس وقت ان کے گاڑی کے شیشے توڑے گئے

زبیر گل کا کہنا ہے کہ افضال بھٹی جو منی لانڈرنگ اور منشیات کے کیس میں جیل جاچکا ہے اس نے مجھ پر حملہ کروایا ہے اسے اہم عہدے سے ہٹایا جائے