Cloud Front
Shahryar

باسط علی جونیئرسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین برقراررہیں گے: چیئرمین پی سی بی کاحتمی فیصلہ

لاہور:‌پی سی بی کے چئیرمین شہریارخان نے کہاہے کہ باسط علی جونیئرسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین برقراررہیں گے۔پی سی بی کے حوالے سے شہریارخان نے اہم فیصلے کئے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ باسط علی کونکالانہیں تھا۔چیئرمین پی سی بی نے تردید کی کہ باسط علی کونکالنے کی خبرغلط تھی۔ چیئرمین پی سی بی نے وضاحت کی کہ باسط علی کوکوچنگ سے روکاگیاتھا۔شہریارخان نے مزید بتایاکہ کبیرخان کوویمن ٹیم کاہیڈکوچ مقررکرنیکافیصلہ کیاگیاہے۔ شہریارخان کا کہناتھاکہ کبیرخان کے تحفظات دورکردیے ہیں۔واضح رہے کہ باسط علی کا انٹرنیشنل کرکٹرمحمودحامد کے ساتھ تنازع ہواتھا جس کے بعد پی سی بی نے باسط علی سے متعلق یہ فیصلہ کیا تھا۔باسط علی ویمنزٹیم کے کوچ تھے۔