Cloud Front
tariq-fatemi

اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے، روس نے رابطہ نہیں کیا ، طارق فاطمی

کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے ،وزیراعظم نے کشمیراوربھارتی مظالم کامعاملہ ہرفورم پراٹھایاہے، معاون خصوصی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے ،شمولیت کے لئے روس سے رابطہ نہیں کیاہے ،کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے ،وزیراعظم نے کشمیراوربھارتی مظالم کامعاملہ ہرفورم پراٹھایاہے ۔جمعرات کے روزنجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں طارق فاطمی نے کہاکہ کشمیرمیں سال دوسال میں آزادی ملنے کی بات غیرحقیقی ہے ،لیکن پاکستان کے مؤقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی ،ہم کشمیریوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے بغیرمسئلہ کشمیرکی کوئی قراردادمنظورنہیں ہوسکتی ،وزیراعظم نے کشمیرکامسئلہ نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ دیگرفورم پربھی اٹھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی مظالم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،بھارتی بربریت کامعاملہ بھی اقوام متحدہ میں اٹھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اورچین کے درمیان معاہدہ ہے ،ہم نے سی پیک میں شمولیت کیلئے روس سے رابطہ نہیں کیا