Cloud Front
Barack Obama

سینیٹ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام اوباما کیئر منسوخ کرنیکی منظوری دیدی

متعلقہ کمیٹیوں کو پروگرام کو منسوخ کرنے کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے صدر براک اوباما کے ہیلتھ انشورنس پروگرام ”اوباما کیئر” کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ متعلقہ کمیٹیوں کو پروگرام کو منسوخ کرنے کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ امریکی سینیٹ کے اکاون ارکان نے اوباما کیئر کی منسوخی کی قرارداد کے حق میں جبکہ اڑتالیس نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے جہاں اگلے ہفتے اس پر رائے شماری کی توقع ہے۔ اوباما کیئر کی منسوخی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر کی منسوخی کا وعدہ کر چکے ہیں اور سینیٹ کی کارروائی اس جانب پہلا قدم ہے۔