Cloud Front
Vin diesel

ون ڈیزل کا ہندوستان میں بینڈ باجے کے ساتھ استقبال

ممبئی: ہالی وڈ کے کامیاب اداکار ون ڈیزل اپنی فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ کی تشہیر کے لیے پہلی مرتبہ ہندوستان آئے، جہاں ان کا استقبال بینڈ باجوں کے ساتھ کیا گیا۔ون ڈیزل کے ہندوستان آنے کی سب سے بڑی وجہ بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہیں جو ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ کے ساتھ ہولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔دپیکا نے گزشتہ برس اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ون ڈیزل کو ہندوستان ضرور لے کر آئیں گی اور وہ ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہوگئیں،

تاہم ون ڈیزل کی ہندوستان آمد پر دہیکا کا خود بھی کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ہولی وڈ اداکار اور دپیکا پڈکون کے ساتھ اس موقع پر ان کی فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو بھی موجود تھے۔ایئرپورٹ پر ون ڈیزل اور دہیکا کا استقبال نہایت منفرد انداز میں کیا گیا، ایئر پورٹ کے باہر کئی خواتین سرخ رنگ کی ساڑیوں میں پوجا کی تھالیاں تھامے نظر آئیں، جس کے بعد بائیک پر سوار خواتین نے ون ڈیزل، ڈی جے کروسو اور دپیکا پڈوکون کو ان کی منزل تک چھوڑا۔واضح رہے کہ دپیکا کی ہولی وڈ فلم 13 جنوری کو ہندوستان میں ریلیز ہورہی ہے اور ہولی وڈ اداکار 2 روز کے لیے یہاں موجود رہیں گے۔