Cloud Front
Shah Rukh Khan

بالی ووڈ کا سب سے زیادہ “فوٹوجینک” میں ہی ہوں، شا ہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان اداکارہ میں خوب ماہر ہیں ہی لیکن وہ موج مستی اور تصویریں بنوانے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتے اوراب انہوں نے خود کو بی ٹاؤن کا سب سے زیادہ ‘‘فوٹوجینک فیس’’ قراردے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شا ہ رخ خان انڈسٹری میں فوٹوگرافرز کے پسندیدہ اداکار ہیں جو مختلف اندازمیں انہیں تصویریں لینے میں خوب مدد کرتے ہیں جب کہ وہ اپنی تصویروں میں طرح طرح کے تاثرات ڈال کرمزید بہترین کردیتے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران اداکارسے جب بالی ووڈ کے سب سے زیادہ ‘‘فوٹوجینک’’ اداکارکے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سب سے زیادہ ‘‘فوٹوجینک’’ وہ خود ہی ہیں۔ فوٹوجینک وہ ہوتا جوویسے توبہت سادہ لگتا ہے لیکن اپنی تصویروں میں وہ خوب سے خوب تر نظر آتا ہے اور وہ میں ہوں۔ اداکارنے بھارت کے ایک معروف فوٹوگرافر ‘‘ڈبو رتنانی’’ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ میری تصویروں کو مزید بہتر بناتے ہیں لیکن ویسے تمام ہی لوگ تصویروں میں اوراصل زندگی میں بھی خوبصورت ہوتے ہیں۔