Cloud Front
Mark Toner

سلمان حیدر کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے: امریکہ

صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوے ہیں: نائب ترجمان محکمہ خارجہ مارک سی ٹوز

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں گزشتہ ہفتے سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹوز نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے لاپتہ ہونیوالے سلمان حیدر کی بارے تحقیقات کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی سلمان حیدر سمیت حالیہ لاپتہ ہونیوالے چار افراد بارے تحقیقات کیلئے آواز اٹھاتی جانا قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اظہار رائے کی آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم سلمان حیدر کی گمشدگی کے ایشو پر کڑی نظر رکھے ہوے ہیں۔