Cloud Front
Waseen Akram

اظہر علی سے بھول ہوئی، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں اٹیک کر کے باقی وکٹیں بھی لینی چاہئے تھیں: وسیم اکرم

اظہر علی سے بھول ہوئی، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں اٹیک کر کے باقی وکٹیں بھی لینی چاہئے تھیں: وسیم اکرم

لاہور: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں اظہر علی سے بھول ہوئی ہے۔ ابتداء4 میں آسٹریلین وکٹیں گرنے کے بعد انہیں باؤلرز سے اٹیک کروا کر جلد از جلد باقی وکٹیں بھی حاصل کرنی چاہئے تھیں۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کارکردگی کافی مایوس کن کارکردگی ہے۔ آسٹریلیا نے میچ جیتنے کیلئے واحد چانس دیا تھا اور شائد پوری سیریز میں ایسا چانس دوبارہ نہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ جب باؤلرزنے آسٹریلیا کے ابتدائی بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا تو پھر اس کے بعد باقی وکٹیں لینے کے بجائے 50 اوور مکمل کرنے چل پڑے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 270 رنز کا ہدف مل لیا۔انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی تکنیکی ہی درست نہیں ہے اور کوئی بھی بلے باز فاسٹ باؤلرز کے خلاف فرنٹ فٹ پر گیا ہی نہیں۔ اس میچ میں اظہر علی سے بھول ہوئی ہے کیونکہ پانچ وکٹیں گرنے کے بعد انہیں مزید اٹیک کرنا چاہئے تھا اور یہ سوچ رکھنی چاہئے تھی کہ 40 اوورز میں دیگر کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کرنا ہے لیکن وہ 50 اوورز پورے کرانے چلے گئے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔