Cloud Front

فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں، مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری بھی نہیں ہے، راناثناء اللہ

اسلام آباد: وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں اورفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری بھی نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے کام کرنے سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ،فوجی عدالتوں کے مخالف نہیں لیکن فوجی عدالتیں مسئلے کامستقل حل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری نہیں ہے ،فوجی عدالتوں کے فیصلے انصاف پرمبنی ہیں ،مجرموں کوسزائیں مل رہی ہٰں ۔انہوں نے کہاکہ متنازعہ خبرکی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے یہ خبرمیڈیاپرکسی نے دی ،پاک فوج کے اجلاس میں توکسی کوجانے کی اجازت نہیں ہوتی