Cloud Front
Azhar Ali

انجری کا شکار اظہر علی کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ:انجری کا شکار اظہر علی کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک
اظہر علی کی انجری بگڑ گئی۔ ٹیم انتظامیہ نے سٹی سکین کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ کپتان کا سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کھیلنا مشکل ہو گیا

برسبین: پاکستان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ برسبین ون ڈے میں انجری کا شکار اظہر علی کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ کپتان کی انجری بگڑ گئی سٹی سکین کروانے کے بعد ان کے ملبورن میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ہو گا۔ نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی بیماری کے سبب ٹیم کو دستیاب نہیں۔ اظہر علی کی غیر موجودگی میں کپتان کون ہو گا اس حوالے سے ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔۔