Cloud Front

افغانستان : کابل میں شرپسندوں کا پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا

سفارت خانے کے اندر گھسنے کی کوشش سکیورٹی حکام نے ناکام بنا دی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈپٹی چیف کی قیادت میں مظاہرین نے پاکستانی سفارت خانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی حکام نے مظاہرین کو سفارتخانے کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا۔مظاہرہ دو روز قبل کابل اور قندھار میں ہونے والے حملوں کے خلاف کیا جارہا تھا۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے ۔