Cloud Front

چرس درویشی نشہ ہے، شراب پر پھانسی ہونی چاہیے، سینیٹر شاہی سید

سیاستدان عوام کیلئے مثال ہوتے ہیں، شاہی سید
غریب آدمی شراب پیے تو5یا6ماہ قید، سیاستدان شراب پیے تو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے،چرس درویشی نشہ ہے، اے این پی کے سینیٹر کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ سیاستدان عوام کیلئے مثال ہوتے ہیں، غریب آدمی شراب پیے تو5یا6ماہ قید، سیاستدان شراب پیے تو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے، چرس درویشی نشہ ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی شید نے جمعہ کے روز ویڈیو پیغام میں کہا کہ پارلیمنٹرین عوام کیلئے ایک نمونہ ہوتے ہیں اگر وہ غلط کام کریں تو ان کیلئے بھی سزا ہونی چاہئے، چرس ایک درویشی نشہ ہے یہ غلط ہے نہیں ہونا چاہئے، جبکہ شراب پینے پر غریب عوام کیلئے سال یا چھ مہینے کی سزا ہونی چاہئے، جبکہ سیاستدانوں کیلئے شراب پینے پر پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔