Cloud Front
Arfa-with-Bill-Gates

کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے5برس بیت گئے

اسلام آباد: پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کو اس جہان فانی رخصت ہوئے5برس بیت گئے ان کی پانچویں برسی منائی گئی وہ 14جنوری2012ء کو انتقال کر گئی تھیں۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا2 فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے اسے ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنے کی دعوت دی

arfa karim

اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کروایا ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں اسے کم عرمی میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔