Cloud Front

ٹی وی سٹار کم کارڈشیان پر حملے میں ملوث پانچ ملزمان میں سے ایک پر فرد جرم عائد

پیرس: پیرس میں اکتوبرمیں امریکی ریالٹی ٹی وی سٹار کم کاردشیان پرمسلح راہزنی میں ملوث پانچ ملزمان میں سے ایک پرفردجرم عائدکردیاگیاہے ،یہ بات استغاثہ نے گزشتہ روزبتائی۔63سالہ یونیس اے پرتین اکتوبرکے ابتدائی گھنٹوں میں کم کاردشیان کوبندوق کی نوک پرلوٹنے اورانہیں اپنی پرتعیش رہائش گاہ کے غسل خانے میں بندرکھنے کے سلسلے میں فردجرم عائدکیاگیا،یہ بات استغاثہ نے بتائی۔

نودیگرملزمان ابھی تک زیرحراست ہیں جن میں وہ چارمردبھی شامل ہیں جن کی عمریں 54تا72برس کے درمیان ہیں ،ان پراس بڑے ڈاکے میں براہ راست ملوث ہونے کاالزام ہے جس میں انہوں نے تقریبانوملین یورو(9.5ملین ڈالر)کی مالیت کازیورچھیناتھا۔ان افرادنے پولیس کے یونیفارم میں ملبوس ہوکرپہلے میڈیلیناعلاقے میں واقع رہائش گاہ جہاں 36سالہ کاردشیان پیرس فیشن ویک کے سلسلے میں رہائش پذیرتھیں ،کے چوکیدارکوقابوکرلیاتھا،اس کے بعدان میں سے دوافرادکاردشیان میں کی بلڈنگ میں داخل ہوگئے اورانہیں بندوق کی نوک پرغسل خانے میں بندکیااوران سے زیورچوری کرکے فرارہوگئے تھے۔