Cloud Front
sharjeel memon

شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منسوخ، عدالت کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت

سابق صوبائی وزیر اطلاعات پر محکمہ میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے

کراچی: احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منسوخ کردی ،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کر دی ،شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطاق کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرہپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم کی رپورت پیش کی، جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے، اس کیس میں ایک ملزمہ انیتا بلوچ کواشہاری قرار دیا جاچکا ہے۔