Cloud Front
Dhoni

منقسم کپتانی بھارت میں موثر نہیں تھی، دھونی

تینوں فارمیٹ میں ملکی ٹیم کی باگ ڈور سونپنے کا یہ مناسب وقت تھا

نئی دہلی: بھارتی بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ کوہلی کو تینوں فارمیٹ میں ملکی ٹیم کی باگ ڈور سونپنے کا یہ مناسب وقت تھا۔مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ منقسم کپتانی موثر ثابت نہیں ہورہی تھی میں اسے ملکی کرکٹ کیلیے درست خیال نہیں کرتا اسی لیے گذشتہ دنوں ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، 35 سالہ دھونی کی زیرقیادت بھارت ٹی 20 اور ون ڈے میں عالمی چیمپئن بنا۔