Cloud Front
qatar prince hunting

کوئٹہ: قطری شہزادے کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، دو لیویز اہلکار زخمی

موسی خیل سے کوئٹہ آنے والے قطری شہزادے کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، دو لیویز اہلکار زخمی
باا ثر شخصیت اپنے مسلح 25افراد کے ہمراہ بچ نکلنے میں کامیاب، ایک رسالدار اور لیویز اہلکار معطل

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے ضلع موسی خیل سے کوئٹہ آنے والے قطر کے شہزادے کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ دو لیویز اہلکار زخمی باا ثر شخصیت اپنے مسلح 25افراد کے ہمراہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل نے ایک رسالدار اور لیویز اہلکار کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قطر کے شہزادے اپنے قافلے کے ہمراہ ضلع موسی خیل میں شکار کے لئے آئے ہوتے تھے علاقے میں شدید برفباری اور بارش کی وجہ سے شکار نہ کھیل سکے اور واپس کوئٹہ جا رہے تھے کہ موسی خیل ٹاون کے قریب 5گاڑیوں میں سوار 25مسلح افراد نے قطر کے شہزادے کے قافلے کا پیچھا کیا

بروقت اطلاع ملنے پر ڈی پی او پولیس اور لیویز نے ان مسلح افرادکا پیچھا کیا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے اور ڈی پی او بھی معمولی زخمی ہوئے ڈی سی موسی خیل یاسر خان کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کے اطلاع ملنے پر فوری طورپر کارروائی کی گئی مسلح افراد جن کی تعداد 25تھی ان میں ایک لیویز کا رسالدار اور ایک لیویز اہلکار بھی مسلح افراد کے ساتھیوں کے ہمراہ تھا۔