Cloud Front
Imran Khan

الیکشن کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی ،خبریں بے بنیاد ہیں ،عمران خان

سپریم کورٹ بار کیساتھ کھڑا ہوں، انکے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں،گفتگو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی،ایسی خبریں بے بنیاد ہیں ، سپریم کورٹ بار کے ساتھ کھڑا ہوں اور انکے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔ پانامہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاکی جانب سے سیاسی اور حکومتی رہنماؤں کو روکے جانے اور احتجاج کیے جانے پر عمران خان نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ ایک معاہدے کی طرح ہوتا ہے،ہمارا دینی فرض ہے کہ معاہدے پر عمل کیا جانا چاہیے

اس موقع پر وکلا نے کہاکہ 6ارب روپے لینے کے باوجود این او سی نہیں دیا جارہا ہے۔عمران خان نے جواب میں کہا کہ ان لوگوں کا اپنی زبان سے پیچھے ہٹنا کو ئی پہلی بار تو نہیں ہے۔یہ ہمیشہ یوٹرن لیتے آئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد رات کو نیند اچھی آتی ہے،انہوں نے کہاکہ میں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کوئی معافی نہیں مانگی اس سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔