Cloud Front

انسٹا گرام پر ’’السلام علیکم ‘‘کی تحریر، امریکی میڈیا اداکارہ لنڈ سے لوہان کے پیچھے پڑ گیا

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے قبول اسلام سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پر

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ لنڈسے لوہان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’’السلام وعلیکم‘‘ کے پیغام نے ایک بار پھر ان کے قبول اسلام سے متعلق چہ مگوئیوں شروع کر دیں اور میڈیا نے کئی سوالات اٹھا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی امریکہ کے شہر نیویارک میں ہاتھوں میں قرآن حکیم تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر اسی قسم کی چہ مگوئیاں دوبارہ ہونے لگی ہیں جب کہ مغربی میڈیا نے لنڈسے لوہان کے قبول اسلام سے متعلق کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

lundsay

اداکارہ گزشتہ سال شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی گئیں جہاں اسکارف پہنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جس پر امریکی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ گزشتہ روز لنڈسے لوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر’’اسلام و علیکم‘‘ کا پیغام دے کر نہ صرف سب کو چونکا دیا ہے بلکہ اپنی نازیبا تصاویر بھی ہٹا دیں،اس عمل کے سبب ایک بار پھر اداکارہ کے عمل نے ان کے اسلام میں داخل ہونے کی چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے۔اداکارہ کے کے اس اقدام کو مغربی میڈیا پر باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے جبکہ برطانوی ادارے ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ عربی زبان میں پیغام لکھنے پر مسلمانوں کی جانب سے لنڈسے لوہان کا خیرمقدم جبکہ سوشل میڈیا پر مسلمان مداحوں کی جانب سے انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن اب تک اداکارہ کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔