Cloud Front
Tayyaba

کمسن طیبہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت

طیبہ کے کچھ زخم ایک سال پرانے ہیں، جو آہنی راڈ کے ساتھ تشدد کرنے سے ہوئے، رپورٹ

اسلام آباد: کمسن طیبہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کے زخموں کی کہانی بہت پرانی نکلی ، کچھ زخم ایک سال قبل کے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی نئی میڈیکل رپورٹ میں سنسنی خیز اور اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں ،

حتمی میڈیکل رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق زخم خوردہ طیبہ کے زخموں کی کہانی بہت پرانی ہے ، کمسن بچی کے جسم پر بائیس زخموں میں سے کئی ایک سال سے بھی زائد پرانے ہیں۔پرانے زخم ظاہر کرتے ہیں کہ طیبہ پر تشدد کئی سالوں سے کیا جاتا رہا ہے ، پرانے زخم آہنی راڈ کے ساتھ تشدد کرنے سے ہوئے ، میڈیکل رپورٹ اور شواہد کے باوجود پولیس کی تفتیش کا دائرہ کار ابھی تک محدود ہے۔